18 فروری 2015 - 13:13
ایرانی حمایت نے بغداد کو سقوط سے بچا لیا

عراق کے سابق وزيراعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ ایران نے بغیر کسی شرط کے عراق کی مدد کی ہے اور اگر ایران کی یہ مدد نہ ہوتی تو بغداد اور اربیل پر داعش دہشتگرد قبضہ کرلیتے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ داعش دہشتگرد گروہ کے خلاف جنگ میں اگر ایران مدد نہ کرتا تو بغداد اور اربیل سقوط کر جاتے۔ عراق کے سابق وزیراعظم اور نائب صدر نوری المالکی نے ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری سے ملاقات کے بعد کہا کہ ایران نے داعش کا مقابلہ کرنے کےلئے عراقی عوام اور حکومت کی مناسب وقت پر غیر مشروط مدد کی۔ انھوں نے داعش کے خلاف جد وجہد کے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون جاری رکھنے اور تعلقات کو فروغ دینے کا مطالبہ کیا۔ داعش دہشتگرد گروہ نے جو شام سے عراق میں داخل ہوا تھا، عراقی فوج کے بعض کمانڈروں کی خیانت اور فرار کے باعث اس ملک کے بعض شمالی علاقوں پر قبضہ کرلیا۔ عراقی فوج نے گذشتہ مہینوں میں رضاکار عوامی فورس کی مدد سے داعش کی پیشقدمی روک دی اورمختلف زيرقبضہ علاقے آزاد کرالئے۔

.......

/169